گورننس >> بورڈ آف ڈائریکٹرز

جناب زاہد مظفر
 چیئرمین بورڈ

جناب زاہد مظفر اپ سٹریم اور ڈاؤن سٹریم آئل اینڈ گیس آپریشنز بشمول گیس کی ترسیل بذریعہ زمینی پائپ لائنز اور مائع قدرتی گیس کا 40سال سے زائد کے متنوع تجربہ کے حامل ہیں۔ جناب زاہد مظفر نے بین الاقوامی طور پر خصوصاً مشرق بعید، جنوبی ایشیا، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں حکومتی اہلکاروں اور کاروباری افراد کے ساتھ کامیاب کاروباری تعلقات استوار کئے ہیں۔ جناب زاہد مظفر نے لندن سکاٹش میرین آئل پی ایل سی پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خدمات سرانجام دینے کے علاوہ متعدد دیگر ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن اور ریفائننگ کمپنیوں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے بحیرہ قلزم کی سب سے بڑی ریفائننگ کمپنی (RA's LANUF Refinery Libya)کے حصول کے لئے بطور سربراہ خدمات انجام دیں اور LIBYAN EMIRATESآئل ریفائنزی کمپنی (LERCO)کے ممبر بورڈ تعینات ہوئے۔ وہ ترکی میں کراس کنٹری گیس پائپ لائن بچھانے اور ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے لئے سپینی اور ترک آئل اور گیس کپمنیوں کے کنسورشیم کے ساتھ بھی منسلک رہے۔
جناب مظفر پنجاب یونیورسٹی لاہور، پاکستان سے معاشیات میں بیچلرز ڈگری کے حامل ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کالج آف پٹرولیم سٹڈیز اور سینٹ کیتھرین کالج، آکسفورڈ، برطانیہ، دی ایڈون ایچ کاکس سکول آف بزنس، سدرن میتھاڈسٹ یونیورسٹی امریکہ، وینٹ ورتھ کنسلٹنٹس ہڈرز فیلڈ برطانیہ اور آئی ایم ڈی سوٹزر لینڈ میں متعدد مینجمنٹ کورسز میں بھی شرکت کی

 

میاں اسد حی الدین
ڈائریکٹر

 

ڈاکٹر اختر نذیر
ڈائریکٹر

 

 

جناب سکندر محمد خان
ڈائریکٹر

 

 

جناب سکندر محمد خان پریمیئر گروپ آف کمپنیز بشمول پریمئر شوگر ملز اینڈ ڈسٹلری کمپنی لمیٹڈ، فرنٹیر شوگر ملز اینڈ ڈسٹلری لمیٹڈ، چشمہ شوگر ملز لمیٹڈ، آر پاک انٹرنیشنل انویسٹمنٹس لمیٹڈ اورپریمئر گروپ کی دیگر غیر اندراج یافتہ ضمنی کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔ آپ نے 2000-2004کے دوران بطور چیرمین آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن خدمات سرانجام دیں۔ آپ پاکستان پولی پروپائلین ووون سیک مینو فیکچررز ایسوسی ایشن 2005سے 2006تک آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (خیبرپختونخواہ) کے چیرمین 2005میں اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر اور 2005تا 2006فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مینجنگ کمیٹی کے ممبر رہے آپ قانون کی ڈگری اور اکاؤنٹینسی میں بہترین قابلیت کے حامل ہیں آپ 2016کے دوران سکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے وضع کردہ ٹریننگ پروگرام کے تحت مستند ڈائریکٹر بن چکے ہیں۔

 

جناب حامد فاروق
ڈائریکٹر

جناب حامد فاروق اس وقت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائز ٹرسٹ (PTET)کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیں جو 40,000پینشنرز کی خدمت کے لئے وقف103ارب روپے کا فنڈ ہے۔ ان کا 28سالہ پیشہ وارانہ انتظامی تجربہ ہے جس میں 17سال بطور C-Level اور 8سال بطور CEO/MDخدمات سرانجام دیں جن میں زیادہ تر ملٹی نیشنل کمپنیاں شامل ہیں۔ ان کے پیشہ وارانہ کیریئر کے دوران انہیں مختلف فنکشنل ایریاز بشمول آپریشنز، پراجیکٹ مینجمنٹ، سٹریٹیجی کی تشکیل اور نفاذ، فنانشل، خزانہ / فنڈ مینجمنٹ، قانونی، افرادی قوت، پروکیورمنٹ اینڈ لاجسٹکس ،کسٹمرکیئر، پبلک اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز، پراسیس ری انجینئرنگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ سے واسطہ رہا ہے۔
جناب حامد فاروق بانی چیرمین مائیکرو فنانس بینک (جس کے وہ اب بھی بورڈ ممبر ہیں) بانی چیف ایگزیکٹو آفیسر Waridٹیلی کام اور بانی ٹیم ممبر موبی لنک ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک کنسلٹینسی / منیجریل سروس اور کورئیر اینڈ لاجسٹکس نیٹ ورک کے قیام اور توسیع میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے غیر ملکی آئل کمپنیوں کے ساتھ 6سال تک کام کیا ۔جناب حامد فاروق کے پاس ٹیلی کمیونیکیشن کے انڈسٹری
سیکٹر، آئل اینڈ گیس، بینکنگ (مائیکرو فنانس اینڈ موبائل فنانشل سروسز) کنسلٹینسی اینڈ ایڈوائزری سروسز اور کوریئر اینڈ لاجسٹکس کا وسیع علم اور تجربہ ہے۔
وہ دشوار اور پیچیدہ کاروباری ماحول میں نتائج حاصل کرنے کے ٹھوس ٹریک ریکارڈ کے حامل ہیں اس کے علاوہ ان کی لیڈرشپ میں نئی قائم ہونیوالی کمپنیوں کی بے پایاں ترقی بھی شامل ہے۔ ان کی اہلیت اور ذاتی خوبیوں میں وژنری لیڈرشپ، تجارتی بصیرت، جدت پسندی، تذویراتی اپروچ اور جائزہ، نتائج کے حصول کے لئے ٹیم ورک، لچک اور موقع کے مطابق ڈھل جانے کی صلاحیت اور معاون انتظامی سٹائل شامل ہیں۔ جناب حامد فاروق نے ہیلے کالج، پنجاب یونیورسٹی، پاکستان سے کامرس میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی (ممبر فرم پرائس واٹر ہاؤس اینڈ کوپرز) سے اکاؤنٹینسی کی تربیت حاصل کی وہ ایم بی اے ،چارٹرڈ مینجمنٹ کنسلٹنٹ سرٹیفائیڈ فنانشل کنسلٹنٹ (CFC) کے علاوہ ایڈوانس ڈپلومہ ان فنانشل (ADipFC)کے حامل ہیں۔ انہیں مختلف کمپنیوں کے بورڈز (بشمول بورڈ کمیٹیز) میں کام کرنے کا تجربہ ہے اور سکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (SECP)سے مستند بورڈ ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے مختلف بین الاقوامی اور مقامی تربیتی پروگراموں، سمیناروں اور ورکشاپس میں حصہ لیا ہے اور مختلف باڈیز اور ایسوسی ایشنوں کے ممبر ہیں

 

میجرجنرل سہیل احمدخان(ریٹائرڈ)
ڈائریکٹر

 

میجرجنرل سہیل احمدخان نے1982میں پنجاب رجمنٹ کی 18ویں بٹالین(صحرائی باز)میں کمیشن حاصل کیا۔سہیل احمدخان کمانڈاینڈسٹاف کالج کوئٹہ اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادسے سندیافتہ ہیں۔آپ نے واراسٹڈیز میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم ایس سی (آنرز)اورایم ایس سی ڈیفنس اینڈسٹریٹیجک اسٹڈیز کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے۔اپنے کیرئیرکے دوران آپ کمانڈ،سٹاف اوردیگراعلیٰ عہدوں پرتعینات رہ چکے ہیں۔آپ 18بٹالین(صحرائی باز)پنجاب رجمنٹ،ٹوانفنٹری بریگیڈاورایک انفنٹری ڈویژن کی کمان بھی کرچکے ہیں۔سٹاف تعیناتی کے دوران آپ ٹوانفنٹری بریگیڈاورایک انفنٹری ڈویژن کے بریگیڈمیجراورایک کورکے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے ہیں۔آپ کمانڈاینڈسٹاف کالج کوئٹہ میں بھی اعلیٰ عہدے پرفائزرہے۔آپ نے کچھ عرصہ پاکستان ہائی کمیشن ساؤتھ افریقہ میں بطور ڈیفنس ایڈوائزربھی خدمات انجام دیں۔آپ کمانڈاینڈسٹاف کالج کوئٹہ میں کمانڈنٹ اورجنرل ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں وائس ملٹری سیکرٹری کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔بطورڈائریکٹرجنرل ائیرپورٹس سکیورٹی فورس پاکستان کم وبیش تین سال تک اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعدآپ24اپریل2017کوریٹائرہوئے۔

 

 

جناب ظفر مسعود
ڈائریکٹر

جناب ظفر مسعود برج کیپیٹل کے ڈائریکٹر اور معاون بانی ہیں جس کی پاکستان میں نمائندگی برج کیپیٹل پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کرتا ہے جو عالمی سطح کا کارپوریٹ فنانس اور ایڈوائزری ہاؤس ہے جس کا خصوصی ہدف انرجی سیکٹر خصوصی متبادل انرجی اور پاور ہے ۔ جناب ظفر مسعود سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینٹرل بورڈ کے ممبر ہیں۔ ان کی تعیناتی مارچ 2013میں تین سال کی مدت کے لئے ہوئی۔ آپ بورڈ کی پبلکیشنز ریویو سب کمیٹی کے  چیرمین اور ہیومن ریسورس اینڈ نومینیشن سب کمیٹی کے علاوہ انویسٹمنٹ سب کمیٹی کے ممبر ہیں۔ماضی میں آپ بارکلے بینک پی ایل سی میں بطور مینجنگ ڈائریکٹر/ ہیڈ آف سدرن افریقہ، دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ، سٹی گروپ اور امریکن ایکسپریس بینک میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ظفر مسعود نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی سے بینکنگ میں ایم بی اے اور ہیلے کالج آف کامرس، پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے بیچلر آف کامرس کی ڈگری حاصل کی

 

اطہرحسین خان سیال 
ڈائریکٹر


اطہرحسین خان سیال سابقہ سول سرونٹ ہیں جووفاقی حکومت سے ایڈیشنل سیکرٹری ریٹائرڈہوئے۔آپ نے اکنامکس میں ماسٹرڈگری اورقانون میں گریجویشن کے علاوہ پاکستان اوربیرون ملک سے مختلف پیشہ ورانہ ڈویلپمنٹ کورس بھی کررکھے ہیں۔اطہرحسین پبلک ایڈمنسٹریشن کابھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔آپ قومی،صوبائی اورمقامی حکومتوں کے ساتھ مختلف ترقیاتی پراجیکٹ میں براہ راست شامل رہے۔فیصل آبادمیںآپ دیہی ترقی کے پروگرام میں بھی شامل کاررہے جہاںآپ نے دیہی آبادی کودرکارچیلنجزاوران کی ضروریات کے حوالے سے ابتدائی علم وتجربہ حاصل کیا۔

اطہرحسین خان سیال حکومت پنجاب کے ایک کمرشل ادارے پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن جومعدنیات(جن میں کوئلہ،آئرن،ڈولومائیٹ اورباکسائیٹ پیش پیش ہیں)کی پروڈکشن اورمارکیٹنگ سے منسلک ہے کے منیجنگ ڈائریکٹربھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ آپ حکومت بلوچستان کے ساتھ بھی فنانس،ٹیکسیشن،ہیلتھ اوراریگیشن کے محکموں میں مختلف عہدوں پرفائزرہ چکے ہیں۔کمشنرژوب ڈویژن کی تعیناتی نے آپ کونہ صرف صوبے اوراس کی ثقافت کے حواس حوالے سے آپ کے علم وفہم میں بھی کمال درجے کااضافہ کیا۔آپ وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں جہاںآپ کوقانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کے افعال وکردارکی نگرانی کرنے کاموقع ملا۔
ریٹائرمنٹ کے بعد آپ رائل آرچرڈہاؤسنگ کے چیف ایڈمنسٹریٹوآفیسربھی رہ چکے ہیں اورفی الحال آپ کمبائنڈانجینئرزاینڈمیڈیکل آپشنزکے چیف ایگزیکٹوآفیسرکے طورپراپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

 

جناب شیر افگن خان
ڈائریکٹر

 

 

جناب زاہد میر
ایم ڈی/ سی ای او/ سی او او

جناب زاہد میر پٹرولیم انجینئر ہیں اور آئل اینڈ گیس انڈسٹری میں 27سال سے زائد تجربہ کے حامل ہیں جس میں آف شور اور آن شور آپریشنز سے متعلق اسائنمنٹس اور سینئر لیول پر اپ سٹریم آپریشنز کی تمام سطحوں پر کام کے تجربہ کے حامل ہیں ۔ان کا مستحکم HSE بیک گراؤنڈ ہے۔ آپ آئل اینڈ گیس کمرشل مذاکرات کار (Negotiator)، بزنس ڈویلپرسٹریٹجی، جوائنٹ ونچرز اور لائسنس مینجمنٹ، نیو ونچرز، معاشی تجزیہ کاری، انضمام اور حصول (Merger & Acquisition )کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
جناب زاہد میر کا فیلڈ آپریشنز بشمول پروڈکشن، پراجیکٹ ڈویلپمنٹ ، ڈویلپمنٹ پلاننگ تصوراتی منصوبہ بندی (Conceptual Planning)اور آپریشنل سپورٹ کا وسیع تجربہ ہے۔ اپنے کام کے دوران آپ کا پاکستان اور برطانیہ میں آئل اور گیس پروڈیوسرز کے ساتھ باہمی تعامل رہا جن میں شیل ایکسپلوریشن پاکستان BV، پریمیئر ایکسپلوریشن ، پاکستان لمیٹڈ، پریمیئر Kufpecپاکستان BV، پریمئر آئل پاکستان اورپریمئر آئل برطانیہ شامل ہیں۔
آپ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے 1986میں پٹرولیم انجینرنگ میں بی ایس سی اورپریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد سے ماسٹراف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) کیا۔